ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستانی مکینک کی بیٹی برطانوی رکن پارلیمان منتخب

پاکستانی مکینک کی بیٹی برطانوی رکن پارلیمان منتخب

Sat, 18 Jun 2016 11:18:00  SO Admin   S.O. News Service

لندن،17جون(آئی این ایس انڈیا)برطانیہ میں لیبر پارٹی کی رکن روزینہ الین خان لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں برطانوی ہاؤس آف کامنز کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔روزینہ الین خان کے والد پاکستانی جب کہ ان کی والدہ پولش ہیں۔ وہ خود جونیئر ڈاکٹر ہیں جب کہ ان کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول سٹیشن میں نوکری کرتی تھیں۔روزینہ خان نے 17 ہزار 800 جب کہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے۔اس حلقے سے لندن کے میئر صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن روزینہ خان نے صادق خان کے مقابلے میں مخالف امیدوار پر کئی ہزار زیادہ برتری حاصل کی ہے۔برطانوی پارلیمان کے انتخابات میں نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والا امیدوار وکٹری سپیچ کرتا ہے لیکن روزینہ خان نے جمعرات کو ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقریر نہیں کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو کاکس ایک زبردست مہم چلانے والی تھیں اور ان کی ہلاکت نے سے انھیں بیحد افسوس ہوا ہے۔


Share: